ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کرسٹیانورونالڈوبہترین کھلاڑی کے ایوارڈ کے لئے نامزد

کرسٹیانورونالڈوبہترین کھلاڑی کے ایوارڈ کے لئے نامزد

Wed, 05 Sep 2018 12:50:40    S.O. News Service

لندن،5؍ ستمبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) فیفا کے سال کے بہترین مرد کھلاڑی ایوارڈ کے لئے جہاں کرسٹیانورونالڈو، لوکا مودرک اور محمد صلاح کونامزد کیا گیا وہیں لیونل میسی کو جگہ نہیں دی گئی۔گزشتہ دہائی میں میسی اور رونالڈو دونوں نے اس ایوارڈ پر دبدبہ بنائے رکھا تھالیکن ایف سی بارسلونا کے کھلاڑی گزشتہ مسلسل 11 سال سے ٹاپ تین کھلاڑیوں میں شامل ہونے کے بعد اس سال دعویداروں کی فہرست سے ندارد ہیں۔فرانس کی ورلڈ کپ فاتح ٹیم کے منیجر ڈیڈیئرڈیش چیمپس، کروشیا کے مینیجر جلاتکو ڈالچ اور ریال میڈرڈ کے سابق کوچ جنیدن جدان کو فیفا کے سال کے بہترین کوچ کے ایوارڈ کے لئے نامزدکیا گیا ہے۔گول کیپر کے ایوارڈ کے لئے نامزد کھلاڑیوں میں ٹوٹنہم اور فرانس کے ہیوگو لورس، ڈنمارک اور لیسسٹر کے کیسپر شمیے شیل اور بلجیم اور ریال میڈرڈ کے تھبوت کورٹوس شامل ہیں۔خواتین میں ناروے اور لیون کی کھلاڑی ایڈا ہیگربرگ، جرمنی اور لیون کی ڈجسینپھر ماروجسان، برازیل اور اورلیڈو پرائیڈ کی پانچ بار کی فاتح مارتا کو نامزد کیا گیا ہے۔


Share: